مصر کی رجدھانی قاہرہ میں کل سیکورٹی فورسز نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سازش کرنے والے چار افراد کو ہلاک کردیا۔مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ان
چاروں
افراد کو راجدھانی کے جنوب مغرب میں واقع علاقہ میں اس وقت روکا جب وہ ایک
حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔سیکورٹی فورسز نے جب ان شدت پسندوں کو روکا تو انہوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔